Informações:
Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
For people in Gaza Ramadan marked by war and famine - غزہ میں رمضان کا آغاز جنگ اور قحط کے سائے میں
12/03/2024 Duración: 05minMuslims around the world are beginning to observe Ramadan - a time of celebration and religious reflection - but for many people in Gaza, the festivities are instead being marked by war and famine. Thousands of Israeli police have been deployed around the Old City in Jerusalem, with local media reports saying many Palestinians have been prevented from entering the Al-Aqsa Mosque, one of the holiest sites in Islam. - ایک طرف بھوک اور جنگ میں گھِرے فلسطینیوں نے رمضان کا آغاز خوف و ہراس کی فضا میں کیا ہے تو دوسری طرف بیت المقّدس کے اطراف سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، جو کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے بات چیت تعطل کا شکار ہے۔
-
آسٹریلیا میں موٹاپے کے علاج کے طریقہ کار میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا مطالبہ
11/03/2024 Duración: 04minایک دہائی قبل کے مقابلے میں اب 2.5 ملین مزید آسٹریلینز موٹاپے کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت بچوں کو نشانہ بنانے والے جنک فوڈ اشتہارات کو محدود کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔
-
Could artificial intelligence bring new hope to couples facing infertility? - کیا مصنوعی ذہانت بے اولاد جوڑوں کی نئی امید ہے؟
11/03/2024 Duración: 07minIVF success rates used to be less than 10 per cent, but today around a third of women will have a baby in their first IVF cycle. Now, as artificial intelligence transforms our world, researchers hope it'll help further improve outcomes for people hoping to start a family. This is the second part in our series on the Future of Fertility. - ماضی میں آئی وی ایف کے ذریعے بانجھ پن کے کامیاب علاج کی شرح 10 فیصد سے کم تھی، لیکن آج تقریباً ایک تہائی خواتین آئی وی ایف کے اپنے پہلے سائیکل میں اولاد کی نعمت کے حصول میں کامیاب ہو رہی ہیں۔ ایک ایسے وقت جب مصنوعی ذہانت ہماری دنیا کو بدل رہی ہے، محققین کو امید ہے کہ اس سے خاندان شروع کرنے کی امید رکھنے والے لوگوں کے نتائج کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
-
Revamp your Ramadan: Exercise and diet tweaks for Success - رمضان میں ورزش اور ڈائیٹ پلان :معمولی تبدیلیوں سے روزے میں روحانی فوائید کے ساتھ جسمانی فوائید بھی حاصل کیجئے
08/03/2024 Duración: 08minEven during fasting, keeping up with your gym routine, exercise, and diet plan is possible with slight adjustments. Experts suggest that tweaking daily habits can bring spiritual benefits and improve mental and physical health. Listen insights on this in the podcast. - رمضان میں باقاعدگی سے جمِ جانے والے، ورزش کرنے والے اور ڈائیٹ پلان پر عمل کرنے والے سب ہی روزے رکھنے کے ساتھ یہ معمولات برقرار رکھ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اپنے روز مرّہ کے معمولات میں کچھ ردوبدل کرکے نہ صرف روحانی بلکہ دماغی و جسمانی صحت کے فوائید بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں سنئے ڈاکٹر محمد بلال اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
-
ہفتہ رفتہ : 08 مارچ 2024: خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
08/03/2024 Duración: 06minاسپین کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے لیے 20 ملین یورو کا اعلان ، بیلاریٹ کی رہائشی خاتون کے لئے تعزیتی تقریب ک انعقاد، حوثی باغیوں کے حملے میں پہلی ہلاکتیں۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
What are Ramadan and Eid and how are they celebrated in Australia? - رمضان اور عید کیا ہے اور یہ آسٹریلیا میں کیسے منائے جاتے ہیں؟
08/03/2024 Duración: 08minAs Muslims in Australia and around the world observe Ramadan, a month-long period of devotion and fasting, in this episode, we explore the religious significance of this holy month. - آسٹریلیا اور دنیا بھر میں مسلمان رمضان المبارک کا استقبال کررہے ہیں۔ اس ایپی سوڈ میں، ہم اس مقدس مہینے کی مذہبی اہمیت پر بات کریں گے۔
-
تعمیرات کے شعبے میں خواتین کی شمولیت ہاوسنگ کا مسئلہ حل کرنے میں مددگار ہوگی
08/03/2024 Duración: 05minآسٹریلیا کے ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے میں مدد کے لیے تعمیراتی شعبے میں مزید خواتین کی شمولیت کے مطالبے ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہے ہیں۔ ماسٹر بلڈرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں تعمیرات کے شعبے میں ماہرین کی کمی تعمیرات میں تاخیر پیدا کر رہی ہے اور نئے گھر کی تعمیر کی لاگت میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔
-
'اپنے بچے کو کبھی کم نہ سمجھیں': نئی ویڈیو مہم میں دماغی فالج (Cerebral palsy) کے بارے میں آگاہی
07/03/2024 Duración: 05minدماغی فالج بچپن میں سب سے عام جسمانی معذوری ہے جس کی آسٹریلیا میں ہر 1000 میں سے ایک بچے میں تشخیص ہوتی ہے۔ ایک نئی ویڈیو مہم میں اس حالت کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
-
نیوز فلیش 07 مارچ 2024: سمانتھا مرفی کی گمشدگی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
07/03/2024 Duración: 03minایسبسٹوس ٹریسنگ آپریشن سے سڈنی میں آلودہ ملچ والے 75 مقامات کا انکشاف ہوا ہے اور کھیل میں، آسٹریلین اولمپک ٹیم نے آئندہ پیرس کھیلوں کے لئے اپنی سرکاری یونیفارم کی رونمائی کر دی ہے۔
-
نیوز فلیش:06 ،مارچ 2024:آسٹریلین معیشت نے دسمبر کی سہ ماہی میں ترقی کی ہے
06/03/2024 Duración: 02minحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور امتیازی سلوک کے الزامات ، کنٹاس پر بھاری جرمانہ عائد , دسمبر کی سہ ماہی میں آسٹریلین معیشت نے ترقی کی ہے ,نجی بیمہ اداروں کو پریمیم بڑھانے کی اجازت پر حزب اختلاف کی حکومت پر کڑی تنقید. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
اسکرین ٹائم چھوٹے بچوں میں زبان کی نشوونما کو محدود کر سکتا ہے، تحقیق
06/03/2024 Duración: 04minاسکرین کا وقت چھوٹے بچوں میں زبان کی ترقی میں مداخلت کرسکتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی آسٹریلوی تحقیق ہے جس میں پایا گیا ہے کہ اوسطا تین سال کا بچہ ہر روز اسکرین کے سامنے تین گھنٹے گزارتا ہے۔
-
بروسلی آف پاکستان محمد راشد نسیم ، 96 عالمی ریکارڈز بنانے والے مارشل آرٹسٹ ریکارڈز کی سنچری بنانے کا خواہشمند
05/03/2024 Duración: 12minسر سے ناریل توڑنا ہو، ماتھے سے اخروٹ ، کہنی سے مشروبات کے کین یا پھر ہاتھوں سے سیب، یہ معمول ہے مارشل آرٹ ایکسپرٹ محمد راشد نسیم کا ، جنھوں نے ملک کیلیے اب تک مجموعی طور پر 96 عالمی ریکارڈز قائم کر لیے ہیں، مزید دو ریکارڈز تصدیق کیلیے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کو بھیجے جا چکے ہیں، سنچری بنانے کیلیے مزید 2 ریکارڈز کی تکمیل پر دن رات محنت جاری ہے۔
-
آسٹریلیا میں مقیم خواتین با ہمت اور محنتی ہیں:معروف شیف کوکب خواجہ
05/03/2024 Duración: 03minمایہ ناز پاکستانی شیف کوکب خواجہ نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ موجودہ دور میں بطور شیف نئے انداز متعارف کروانا زیادہ مشکل ہے ۔ مکمل گفتگو سنئے اس پوڈ کاسٹ میں
-
How to prepare a job application: Tips for success - آسٹریلیا میں نئی ملازمت ڈھونڈ رہے ہیں؟یہ مشورے نہ بھولیں
05/03/2024 Duración: 07minWhen coming across an advertisement for a job that interests you, understanding the subsequent steps is crucial. Preparing the requisite documentation and comprehending the recruiter's expectations will enhance your likelihood of securing that position. - اپنی پسند کی ملازمت کا اعلان دیکھتے ہی آپ کا دل ضرور چاہتا ہے کہ اس کے لیے جلد از جلد اپلائی کیا جائے لیکن آپ کے اگلے چند قدم انتہائی اہم ہیں۔ کسی بھی ملازمت کے لیے درخواست دینا خاصا دشوار ہوسکتا ہے لیکن یہ بات جاننا کہ اس نوکری کی بنیادی ضروریات اور تقاضے کیا ہیں اس لیے بھی بہت ضروری ہیں تاکہ آپ یہ جان سکیں کہ آپ سے کیا امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہیں۔
-
نیوز فلیش 05 مارچ 2024: آسٹریلین فٹ بال کپتان سیم کیر کا پولیس افسر کو ہراساں کرنے کے الزامات سے انکار
05/03/2024 Duración: 03minمیلبورن میں کرائے کے ٹرک سے ایک بڑے پل کو بند کرنے کے بعد ماحولیاتی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا اور کرکٹ کی خبروں میں، ایلس پیری کی ڈبلیو پی ایل میں شاندار نصف سنچری۔
-
آٹزم (Autism) سے متاثرہ عمر مرزا جو ذہنی معذوری کے باوجود رنگوں سے کھیلتے ہوئے فن پارے تخلیق کر رہے ہیں
01/03/2024 Duración: 03minسڈنی میں مقیم ستائیس سالہ عمر مرزا آٹزم (Autism) کا شکار ہیں مگر وہ رنگوں سے کھیلتے ہوئے عمدہ مصوری کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں عمر کے بنائے ہوئے آرٹ ورک کو پزایرائی بھی مل رہی ہے اور ان کی پینٹنگز کی نمائیش بھی ہوئی ہے۔
-
ہفتہ رفتہ :01 مارچ 2024: اسرائیلی فوج کی امداد لینے کے لئے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ، 100 سے زائد جاں بحق
01/03/2024 Duración: 04minاسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے امدای اسٹاپ پر حملے کی تردید ,آسٹریلیا کا اسٹریٹجک کلین انرجی رول آؤٹ درحقیقت مزید معاشی استحکام لائے گا, بیلا رٹ کے قریب لگی آگ پر قابو پانے کے بعد بین الریاستی فائر فائٹرز گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ مزید تفصیل سنئیے ہفتہ رفتہ میں۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: پاکستان سپر لیگ کے نوویں ایڈریشن کے سولہ میچز مکمل
29/02/2024 Duración: 08minلاہور قلندرز کو مسلسل چھ میچوں میں شکست ، فینز مایوس اور ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر بن گئے۔
-
ملٹی کلچرل آسٹریلیا کے رنگوں سے سج رہا ہے رمضان شاپنگ فیسٹیول 2024
29/02/2024 Duración: 03minآسٹریلیا کی جنوبی ایشیین کمیونیٹی کی رمضان اور عید کی مصروفیات میں شاپنگ فیسٹیول میں شرکت بھی شامل ہوتی ہے۔ تیس مارچ کو سڈنی میں ہونے والے رمضان شاپنگ فیسٹیول کے بارے میں علی چوہان کی بات چیت سنئے۔
-
Bridging beats: Tribute to South Asian ghazal legends in Australia - سدا بہار غزلیں اور رس گھولتی موسیقی: سڈنی میں معروف غزل گلوکاروں کو خراجِ تحسین
29/02/2024 Duración: 08minGhazal and music play a crucial role in connecting South Asian communities in Australia. "Jazbaat, Yaadon Ka Ek Safar" features vintage melodies from the golden era as a tribute to South Asian Ghazal legends, fostering a sense of appreciation. Listen the conversations with the participating artists Avijit Sarkar, Rachana Bhatnagaras and Abdul Sajwani. - غزل جو سرحد پار بھی دلوں کو جوڑ رہی ہے۔ اس کے گلوکار (غزل گائیک) دنیا بھر میں غزل کے چاہنے والوں کے دلوں کو جوڑتے رہے ہیں۔ سڈنی میں جذبات کے نام سے غزل کے رنگوں سے سجی ایک شام منعقد ہورہی ہے جس میں مقامی فنکار برصغیر پاک و ہند کے معروف گلوکاروں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ سنئے ان فنکاروں کی باتیں مدھر غزلوں کی جھلکیوں کے ساتھ۔