Informações:
Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
Hobart's multifaith iftar: Fostering harmony amidst Ramadan - ہوبارٹ میں کثیر المذہبی افطار تقریب، رمضان میں ہم آہنگی بڑھانے کی اہم کوشش
20/03/2024 Duración: 07minOn Sunday, March 17, a diverse Iftar gathering took place at the Hobart Royal Golf Club, hosted by the Islamic Foundation of Tasmania. Attendees unanimously acknowledged that such Ramadan gatherings effectively nurture dialogue and cultivate connections among individuals from diverse faiths and cultural backgrounds. - تسمانیہ کی اسلامک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اتوار 17 مارچ کو ہوبارٹ رائیل گولف کلب میں ملٹی کلچرل اور ملٹی فیتھ افطارمنعقد ہوا۔ ویڈیو اور تصویری البم کے ساتھ اس پوڈکاسٹ میں جانئے کہ رمضان کے دوران اس طرح کی تقاریب کس طرح دیگر مذاہب اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان مکالمے اور تعلق کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔
-
بال پین سے شاہکار تخلیق کرنےوالا پاکستانی فنکار روفی اعظمی
19/03/2024 Duración: 12minدنیا بھر میں آرٹ ورک اور پینٹنگ کیلیے پینسل اور برش کا استعمال تو عام ہے لیکن ہم آج آپ کی ملاقات کرواتے ہیں پاکستان کے ایک ایسے گمنام آرٹسٹ سے جنھوں نے بال پین کے زریعے ایسے شاہکار تخلیق کیے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
-
Discover the art of calligraphy with Halima Bhatti in Tasmania - ملئے تسمانیہ کی طالبہ حلیمہ بھٹی سے جن کی ورک شاپس میں آسٹریلینز کیلی گرافی سیکھنے آتے ہیں
19/03/2024 Duración: 10minIn this podcast episode, you'll be introduced to Halima Bhatti, the host of calligraphy workshops held at her studio within the Salamanca Arts Centre in Hobart. Here, both tourists and locals alike delve into the art of calligraphy. - اس پوڈ کاسٹ میں آپ کی ملاقات ہو رہی ہے ہوبارٹ کے Salamanca Arts Center کے اپنے اسٹوڈیو میں کیلی گرافی کی ورک شاپس منعقد کرنے والی حلیمہ بھٹی سے جن سے سیاح اور آسٹریلینز کیلی گرافی سیکھتے ہیں۔
-
نیوز فلیش 19 مارچ 2024: نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت میوزک فیسٹیولز میں سٹرپ سرچ کے رواج کا دفاع
19/03/2024 Duración: 04minغزہ میں ایک ہسپتال کے تازہ ترین محاصرے کی کوریج کرنے والے ایک صحافی کو گرفتار کر لیا گیا اور کھیل میں، آسٹریلیا کے ناتھن اوٹٹریج سیل جی پی میں کپتان کی حیثیت سے قیادت سنبھالیں گے۔
-
Understanding bankruptcy and its consequences in Australia - آسٹریلیا میں دیوالیہ ہونے کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں
19/03/2024 Duración: 08minBankruptcy can be complicated for many people, as it can bring about feelings of financial shame and stigma. However, it may be the only way to alleviate financial distress in some cases. If you struggle to manage your debts, filing for bankruptcy could be an option. - دیوالیہ ہونے کے بعد معاملات پیچدگی کا باعث ہو سکتے ہیں ، اس کا نتیجہ مالی شرمندگی کے ساتھ بدنامی کے خوف کو جنم دے سکتا ہے ۔ تاہم ، بعض صورتوں میں مالی مشکلات کو دور کرنے کا یہ واحد طریقہ ہو سکتا ہے ۔ اگر آپ کو اپنے قرض کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا ہے تو دیوالیہ پن کے لئے فائل کرنا ایک تجویز ہو سکتی ہے۔
-
بین الاقوامی طلباء ہماری معیشت کی بنیاد ہوسکتے ہیں- لیکن آخر کب تک؟
18/03/2024 Duración: 04minنیشنل آسٹریلیا بینک (این اے بی) کے ماہرین اقتصادیات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ بین الاقوامی طالب علموں کی جانب سے اخراجات نے گزشتہ سال ملک کی 1.5 فیصد جی ڈی پی نمو میں نصف سے زیادہ حصہ ڈالا۔
-
Malnourished children in Gaza 'don't have the energy to cry': UNICEF - "غزہ کے جنگ زدہ بچوں کے پاس رونے کی طاقت بھی نہیں"
18/03/2024 Duración: 06minChildren in Gaza are already starving, with UNICEF warning more aid is urgently needed. But amid calls for the Israeli prime minister to stand down - including from top US politicians and Israeli protesters - Benjamin Netanyahu is pressing on with plans to invade Rafah by ground. - غزہ میں جاری جنگ کے باعث بچے بدستور شدید متاثر ہورہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتین یاہو تمام تر تنقید اور برطرفی کے مطالبات کے باوجود رفاح پٹے پر حملے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
-
ہفتہ رفتہ جمعہ 15 مارچ : جوہری توانائی کا تنازعہ، فلسطینی وزیر اعظم کا انتخاب اور دیگر
15/03/2024 Duración: 03minہفتہ رفتہ کی خبریں جمعہ 15 مارچ : جوہری توانائی سے متعلق سیاست دانوں کے بیان پرCSIRO کا ردعمل، فلسیطینی انتظامیہ کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب، روس میں انتخابات اور وسائل کی تقسیم پر مختلف ریاستوں کے مابین بیان بازی۔
-
سپورٹس راونڈ اپ: پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے چوتھی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
15/03/2024 Duración: 08minفاسٹ بولر نسیم شاہ نے شادی کے لیے والد سے وقت مانگ لیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک بار پھر تنازع کا شکار اور پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تیسرا ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔
-
Federal Government admits it issued invalid visas to immigration detainees - وفاقی حکومت کی طرف سے امیگریشن میں قید افراد کو غلط ویزوں کے اجرا کا اعتراف
14/03/2024 Duración: 04minThe government has admitted it issued invalid visas to nearly 150 immigration detainees who were released after a High Court ruling. The latest developments have prompted fresh calls for the Immigration Minister to resign. - حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے امییگریشن کی حراست میں موجود تقریبا 150 قیدیوں کو غلط ویزا جاری کیا ہے جو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد رہا ہوئے۔ اس پیشرفت کے بعد امیگریشن وزیر کے استعفے کے مطالبات میں اضافہ ہورہا ہے۔
-
تارکین وطن کی غیر ملکی پیشہ ورانہ قابلیت کو بہتر طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ
14/03/2024 Duración: 08minآسٹریلیا کو ہنر مند افراد کی کمی کو دور کرنے کے لیے تارکین وطن کی بین الاقوامی قابلیت کو بہتر طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ آسٹریلیا کی اقتصادی ترقی کی کمیٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں ہنر مند تارکین وطن کی ضرورت ہے۔
-
نیوز فلیش 13 مارچ 2024: حکومت قانونی مداخلت کے بعد امیگریشن قیدیوں کو دوبارہ ویزا جاری کرنے پر مجبور
13/03/2024 Duración: 04minیوکرین میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی عمارت پر روسی میزائل حملے میں تین افراد ہلاک اور کھیل میں، ایک سابق سائیکلنگ اسٹار کو اپنی بیوی کی موت پر عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
پاکستان رپورٹ: پنجاب کے محکمہ داخلہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے دو ہفتے کی پابندی عائد کردی
12/03/2024 Duración: 10minپاکستان میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی آخری مرحلے میں ہے۔ سندھ کی 9 رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچستان کابینہ سندھ کے ضمنی الیکشن کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہونے جارہے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان قرضے کی نئی قسط کیلئے مذاکرات 14 سے 18 مارچ کے درمیان ہونگے۔
-
کیا آسٹریلینز جانتے ہیں کہ ان کے کاسمیٹکس میں کون سے کیمیکلز ہیں؟
12/03/2024 Duración: 07minنیوزی لینڈ ان پر پابندی لگا رہا ہے، یورپی یونین انہیں مرحلہ وار ختم کر رہی ہے، اور امریکہ میں ریاستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کاسمیٹکس میں پی ایف اے ایس کیمیکلز کے استعمال کو محدود کر رہی ہے. لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جب 'ہمیشہ کے لیے' کیمیکلز کو محدود کرنے کی بات آتی ہے تو آسٹریلیا اس میں 'بہت پیچھے' ہے۔
-
The importance of understanding cultural diversity among Indigenous peoples - انڈیجنس افراد کا ثقافتی تنوع سمجھنا کتنا ضروری ہے
12/03/2024 Duración: 08minUnderstanding the diversity within the First Nations of Australia is crucial when engaging with Aboriginal and Torres Strait Islander peoples and building meaningful relationships. - آسٹریلیا کی فرسٹ نیشنز کے اندر موجود تنوع کو سمجھنا ایب اوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈ کے لوگوں کے ساتھ روابط بڑھانے اور بامعنی تعلقات استوار کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
-
نیوز فلیش 12 مارچ 2024: برسبین کے شمال میں لگی آگ سے ایک لاش ملی ہے
12/03/2024 Duración: 03minبھارت شہریت قانون نافذ کرہا ہے جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مسلم مخالف ہے اور کھیل میں، کارلوس الکاراز کو یقین ہے کہ وہ انڈین ویلز ٹائٹل کا دفاع جاری رکھیں گے۔
-
For people in Gaza Ramadan marked by war and famine - غزہ میں رمضان کا آغاز جنگ اور قحط کے سائے میں
12/03/2024 Duración: 05minMuslims around the world are beginning to observe Ramadan - a time of celebration and religious reflection - but for many people in Gaza, the festivities are instead being marked by war and famine. Thousands of Israeli police have been deployed around the Old City in Jerusalem, with local media reports saying many Palestinians have been prevented from entering the Al-Aqsa Mosque, one of the holiest sites in Islam. - ایک طرف بھوک اور جنگ میں گھِرے فلسطینیوں نے رمضان کا آغاز خوف و ہراس کی فضا میں کیا ہے تو دوسری طرف بیت المقّدس کے اطراف سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، جو کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے بات چیت تعطل کا شکار ہے۔
-
آسٹریلیا میں موٹاپے کے علاج کے طریقہ کار میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا مطالبہ
11/03/2024 Duración: 04minایک دہائی قبل کے مقابلے میں اب 2.5 ملین مزید آسٹریلینز موٹاپے کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت بچوں کو نشانہ بنانے والے جنک فوڈ اشتہارات کو محدود کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔
-
Could artificial intelligence bring new hope to couples facing infertility? - کیا مصنوعی ذہانت بے اولاد جوڑوں کی نئی امید ہے؟
11/03/2024 Duración: 07minIVF success rates used to be less than 10 per cent, but today around a third of women will have a baby in their first IVF cycle. Now, as artificial intelligence transforms our world, researchers hope it'll help further improve outcomes for people hoping to start a family. This is the second part in our series on the Future of Fertility. - ماضی میں آئی وی ایف کے ذریعے بانجھ پن کے کامیاب علاج کی شرح 10 فیصد سے کم تھی، لیکن آج تقریباً ایک تہائی خواتین آئی وی ایف کے اپنے پہلے سائیکل میں اولاد کی نعمت کے حصول میں کامیاب ہو رہی ہیں۔ ایک ایسے وقت جب مصنوعی ذہانت ہماری دنیا کو بدل رہی ہے، محققین کو امید ہے کہ اس سے خاندان شروع کرنے کی امید رکھنے والے لوگوں کے نتائج کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
-
Revamp your Ramadan: Exercise and diet tweaks for Success - رمضان میں ورزش اور ڈائیٹ پلان :معمولی تبدیلیوں سے روزے میں روحانی فوائید کے ساتھ جسمانی فوائید بھی حاصل کیجئے
08/03/2024 Duración: 08minEven during fasting, keeping up with your gym routine, exercise, and diet plan is possible with slight adjustments. Experts suggest that tweaking daily habits can bring spiritual benefits and improve mental and physical health. Listen insights on this in the podcast. - رمضان میں باقاعدگی سے جمِ جانے والے، ورزش کرنے والے اور ڈائیٹ پلان پر عمل کرنے والے سب ہی روزے رکھنے کے ساتھ یہ معمولات برقرار رکھ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اپنے روز مرّہ کے معمولات میں کچھ ردوبدل کرکے نہ صرف روحانی بلکہ دماغی و جسمانی صحت کے فوائید بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں سنئے ڈاکٹر محمد بلال اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔